Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کتنے پاکستانی فوجی دوسرے ملکوں میں مشیروں کے عہدوں پر فائز ہیں؟

اپ ڈیٹ 07 مئ 2020 06:32am

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی کچھ خفیہ دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں جن میں بیرون ممالک میں پاکستان اور بھارت کے فوجی مشیروں کی تعداد بیان کی گئی ہے۔

ان دستاویزات میں ممالک کے نام بیان کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ پاکستان یا بھارت کے کتنے بری، بحری یا فضائی افواج کے عہدیدار مشیر کے عہدے پر فائز رہے۔

اس فہرست کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان آرمی کے 40، نیوی کے 14 اور ایئرفورس کے 20 افسر مشیر رہے۔

اومان میں پاک آرمی کے 5 اور نیوی کے 12 افسر، کویت میں ایئرفورس کے 200 افسر، سعودی عرب میں آرمی کے 232 ، نیوی کے 15 اور ایئرفورس کے 431 افسر، عراق میں ایئرفورس کے 5 افسر، اردن میں پاک آرمی کے 2 افسر، شام میں ایئرفورس کے 8 افسر، لیبیا میں نیوی کے 29 اور ایئرفورس کے 168 افسر، نائیجیریا میں پاک آرمی کے 3 افسر، ایران میں ایئرفورس کے 70 افسر اور قطر میں پاک آرمی کا 1 افسر مشیر کے عہدے پر فائز رہا۔

اس کے برعکس بھارتی فوج کے افسران چار ممالک میں مشیر کے عہدے پر فائز رہے۔ ان ممالک میں بھوٹان، نائیجیریا، اومان اور عراق شامل ہیں۔ بھوٹان میں انڈین آرمی کے 3400، نائیجیریا میں انڈین آرمی کے 12 اور انڈین بحریہ کے 7، اومان میں انڈین آرمی کے 4 اور عراق میں انڈین ایئرفورس کے 28 افسر مشیر کے عہدے پر رہے۔